لکھنؤ،31 اکتوبر (یو این آئی) اترپردیش اسمبلی کے 2014 میں ہونے والے انتخابات سے قبل حکومت کی ساکھ کو بہتر کرنے کی کوشش میں وزیر اعلی اکھلیش یادو کے ہاتھوں آج ریاستی کابینہ میں بڑا رد و بدل کرتے ہوئے 9 وزیروں کو ترقی دیئے جانے کے ساتھ 12 نئے چہروں کو شامل کیاگیا
ہے۔
ریاست میں حکمراں سماج وادی پارٹی کے ذریعہ ریاستی اسمبلی انتخابات سے قبل ’’برانڈ اکھلیش‘‘ کو چمکانے کی کوشش کے طور پر دیکھی جانے والی اس قدم کے تحت کابینہ کو نئی شکل و صورت دینے کے لئے زیادہ تر نئے چہروں پر بھروسہ ظاہر کیاگیاہے۔